ابنا: بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری عوام نے باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ امریکہ اور اسرائيل نواز مصری فرعون حسنی مبارک کی حکومت کو سرنگوں کرکے اپنی دیرینہ امنگوں کو پورا کیا ہے۔
ایرانی عوام نے مصری عوام کی تحریک کے آغاز سے ہی ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ایرانی قوم آج بھی علاقائی قوموں کے شانہ بشانہ ان کے ہمراہ ہے مصر اور تیونس کے عوام کی ہمت و شجاعت سے آج اسلامی بیداری پورے خطے پر چھائی ہوئی ہے اور امریکہ اور اسرائيل نواز علاقائی طاقتیں عوامی تحریکوں کو نت نئے بہانوں سے دبانے کی کوشش کررہی ہیں لیکن علاقائي عوام کے عزم و استقامت سے ان کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام اپنے تجربات کودینی جمہوری حکومت ، آزادی اور استقلال کی حفاظت کے لئے مصری عوا م کو منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔........
/169